سینئر پاکستانی سیاستدان، سابق رکن قومی اسمبلی اور بزنس مین شیخ روحیل اصغر نے حال ہی میں اپنی پوتی شانزے علی روحیل اور جُنید صفدر کی شادی کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھ دیں۔ یہ شادی گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور کافی شہ سرخیوں میں رہی۔
شیخ روحیل اصغر نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ شانزے اور جُنید صفدر کی شادی بالکل خاندانی طریقے سے طے پائی۔ انہوں نے کہا کہ محبت کی شادی کے حوالے سے جو افواہیں چلیں وہ بالکل غلط ہیں۔
مریم میری بیٹی جیسی ہیں اور مجھے بہت احترام دیتی ہیں۔ ان کی بیٹی مَاہ نور اور میری پوتی شانزے بہت پرانی دوستیں ہیں اور اتنی قریب تھیں کہ اکثر ایک دوسرے کے گھر رہتی تھیں۔ ایک موقع پر انہوں نے میری پوتی کو دیکھا اور خواہش ظاہر کی کہ وہ اپنی بہو بنانا چاہتی ہیں۔ جُنید صفدر کے اہل خانہ نے یہ تجویز مجھے دی اور میں نے قبول کر لی کیونکہ وہ میرے رہنما ہے۔ ہمیں چائے پر مدعو کیا گیا اور ہم نے تفصیل سے بات کی۔ یہ سب لوگ بہت عام اور سیدھے دل کے ہیں۔
شیخ روحیل اصغر کے مطابق شادی کا عمل خاندانی مشاورت اور محبت و احترام کے اصولوں کے مطابق طے پایا اور اس میں کوئی رومانوی یا خود ساختہ منصوبہ بندی شامل نہیں تھی۔