کینسر سے لڑتے ہوئے والدہ کی آخری یادیں، عاصم محمود کی آنکھیں نم ہو گئیں

image

اداکار عاصم محمود کی والدہ کا گزشتہ ہفتے لاہور میں انتقال ہو گیا۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔عاصم محمود نے مارننگ شو میں میزبان مدیحہ نقوی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپنی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ والدہ کینسر کی مریضہ تھیں اور ڈاکٹروں نے کوئی امید نہیں دی تھی میں پھر بھی ان کی صحت کے لیے دعا گو رہا۔

میں نے معجزے کی امید رکھی۔ جب میری بہن نے مجھے ان کے انتقال کی خبر دی، میں مکمل طور پر ٹوٹ گیا۔ وہ میرے ہی سالگرہ کے دن چل بسی میں دو دن سے خوفزدہ تھا کہ یہ دن آ سکتا ہے۔ میں نے دسمبر میں ان کے ساتھ پندرہ دن گزارے جب وہ اسپتال میں تھیں، وہ دن میری زندگی سے زیادہ قیمتی ہیں کیونکہ میں نے اپنی تمام جذبات ان کے ساتھ بانٹے اور انہوں نے بھی اپنا پیار مجھ پر نچھاور کیا۔

عاصم محمود نے مزید کہا کہ وہ خوش ہیں کہ ان کی والدہ نے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں ان سے محبت اور توجہ پائی اور ان کے ساتھ مطمئن رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US