پاکستان کی ابھرتی ہوئی شوبز اداکارہ میرب علی کی 24ویں سالگرہ کی تقریب سے سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کر لی۔ اگرچہ شوبز ستاروں کی سالگرہ کی تقریبات عام طور پر وائرل ہوتی رہتی ہیں، تاہم اس بار میرب علی کی سالگرہ ایک خاص وجہ سے خبروں کی زینت بنی۔
سالگرہ کی تصاویر میں مداحوں نے ایک خاص شخصیت کی موجودگی نوٹ کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان کھڑا ہو گیا۔ میرب کی برتھ ڈے پارٹی میں دوستوں اور قریبی حلقے کی موجودگی تو تھی، مگر کچھ لمحات ایسے بھی تھے جب حاوی بھی میرب کے ساتھ نظر آئے۔
مزید دلچسپی کی بات یہ ہے کہ میرب نے اسی ڈیزائن کا کوٹ پہنا ہوا تھا جو حاوی نے پہلے موقع پر پہنا تھا، جس نے مداحوں کے تجسس کو اور بڑھا دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر کو زوم کر کے دیکھنا شروع کیا اور اپنی نظریات شیئر کرنے لگے، جس سے یہ تقریب محض سالگرہ کی یادگار نہیں رہی بلکہ ممکنہ رومانوی کہانی کی ابتدا کے طور پر زیرِ بحث آئی ہے۔
اب تک نہ میرب کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے آئی ہے اور نہ ہی حاوی نے ردعمل دیا، جس سے مداحوں کی تجسس میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹرٹینمنٹ حلقوں میں بھی اس اچانک توجہ کو نظرانداز نہیں کیا جا رہا، کچھ لوگ اسے محض دوستوں کی موجودگی قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ میرب کی زندگی کے اس نئے باب کی شروعات ہوچکی ہے۔