پیسوں کی نمائش، مہنگے زیورات اور کپڑوں کی نمائش پر عروسہ خان تنقید کی زد میں

image

پاکستانی ڈیجیٹل کریئیٹر اور میزبان عروسہ خان سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہو گئی ہیں جب انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے شوہر، معروف میزبان اقرار الحسن کے پیسے اور اپنی مہنگی اشیاء کی قیمتیں بتائیں۔

عروسہ خان جو یوٹیوب پر اپنے ولاگز اور پوڈکاسٹس چلاتی ہیں لاہور میں شاپنگ کے دوران ایک ڈیجیٹل کریئیٹر کے ساتھ گفتگو میں اپنی زیورات، کپڑوں اور دیگر اشیاء کی قیمتیں بتاتی نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں فی الحال بہت امیر ہوں کیونکہ میرے پاس اقرار کے کارڈز ہیں۔ جو لاکٹ میں پہنے ہوئے ہوں اس کی قیمت 6 لاکھ 50 ہزار ہے جو اقرار نے تحفے میں دیا اور اس پر دونوں کے نام لکھے ہیں۔

عروسہ نے بتایا کہ میرے کوٹ کی قیمت 85 ہزار، میکسی 30 ہزار، جوتے 22 ہزار اور گھڑی ایک لاکھ 70 ہزار روپے کی ہےاور بالیاں 11,500 کی ہیں۔ میرے پاس آئی فون 17 پرو بھی ہے۔عروسہ خان نے یہ بھی بتایا کہ اقرار کی تمام بیویاں ایک دوسرے کے ساتھ اچھا تعلق رکھتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد عوام نے شدید تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا سب کچھ عام سا لگ رہا تھا اگر پوچھا نہ جاتا تو کوئی بھی اسے نوٹ نہ کرتا۔

ایک اور صارف نے کہا کہ یہ غیر سیاسی اشرافیہ کا معیار ہے تصور کریں باقی لوگ کیسے ہوں گے۔ ایک صارف نے مزید کہا ہم اپنی سادہ زندگی اور مقامی بازاروں کی سادہ شاپنگ میں خوش ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US