معروف کلینیکل سائیکالوجسٹ ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی کی طلاق کے حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کیا ہے۔ ڈاکٹر نبیہہ علی خان اپنی وائرل اور متنازع بیانات کے باعث شہرت رکھتی ہیں اور حالیہ دنوں میں وہ اپنے پوڈکاسٹس اور سوشل میڈیا ویڈیوز کے ذریعے مختلف موضوعات پر بات کرتی رہتی ہیں۔
ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے کہا کہ اگر آپ سجل علی کو دیکھیں تو ایک شاندار کیریئر، کامیابی، خوبصورتی، حسین آنکھیں اور بال ہونے کے باوجود وہ طلاق لے چکی ہیں۔ نہ صرف وہ خوبصورت ہیں بلکہ ایک بہترین اداکارہ بھی ہیں مگر بدقسمتی یہ ہوئی کہ وہ ایک خوبصورت اور معزز خاندان کے آدمی کے ساتھ رشتے میں تھیں جس نے ان کی قدر نہیں کی۔ اس نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔
انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ خوبصورت مردوں کے پیچھے مت بھاگو۔ خواتین اکثر مردوں کی شکل و صورت دیکھ کر محبت کرتی ہیں اور اس وجہ سے خوبصورت مرد اکثر دھوکہ دے دیتے ہیں۔