پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر جاوید شیخ نے خون کے رشتوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں جاوید شیخ نے سما ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبان مدیحہ نقوی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خون کے رشتوں کے بارے میں بات کی۔ جاوید شیخ نے کہا کہ خون کے رشتے بعض اوقات صرف شرمندگی یا ذلت دیتے ہیں یا انسان کو بدقسمت محسوس کرواتے ہیں۔
دوستیاں یا روحانی رشتے اکثر خون کے رشتوں سے زیادہ قریب ثابت ہوتے ہیں اور انسان کے لیے بہت کچھ کرتے ہیں۔ آج کل ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ خون کے رشتے کیا کر رہے ہیں۔
ہم دیکھتے ہیں کہ بچے اپنے والدین کی ساری جائیداد لے لیتے ہیں اور انہیں اولڈ ہوم بھیج دیتے ہیں۔ جبکہ بعض معاملات میں دوست اپنے بزرگوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور بعض اوقات انہیں اپنے گھر لے لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ روحانی رشتے خون کے رشتوں سے زیادہ قیمتی ہیں۔