ٹی وی میزبان، اداکارہ امبر خان نے کہا ہے کہ وہ بڑھاپے کے بارے میں کبھی سوچتی ہی نہیں اور وہ عمر رسیدہ ہونا نہیں چاہتیں۔ امبر خان حال ہی میں مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے میزبان کے ساتھ اپنی سوچ اور احساسات کا کھل کر اظہار کیا۔
پروگرام میں بڑھتی عمر کے موضوع پر بات کرتے ہوئے امبر خان نے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ میں بوڑھی ہوں گی۔ سچ کہوں تو میں عمر بڑھانا ہی نہیں چاہتی۔ مجھے لگتا ہے بڑھاپا میرے پاس آئے گا ہی نہیں۔ میرے ذہن میں اپنی کوئی بڑی عمر کی تصویر موجود نہیں ہے۔
امبر خان نے کہا کہ میں ہمیشہ خود کو اسی طرح دیکھنا چاہتی ہوں جیسی اب ہوں۔ میں وہی پہنوں گی جو میرا دل چاہے گا اور اپنے شوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گی۔ اصل چیز یہ ہے کہ آپ کپڑوں کو کس طرح کیری کرتے ہیں عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
امبر خان نے مزید کہا کہ ممکن ہے آنے والے پانچ برسوں میں ان کی سوچ بدل جائے اور ان کے لباس کا انداز بھی وقت کے ساتھ تبدیل ہو جائے لیکن فی الحال وہ خود کو آزادانہ اور پُراعتماد انداز میں جینا چاہتی ہیں۔