اداکارہ لائبہ خان نے اپنے نکاح کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر مسجدِ نبویؐ مدینہ منورہ میں ہونے والی اپنی سادہ اور پُر وقار نکاح تقریب کی تصاویر جاری کیں جو وائرل ہو گئیں۔
نکاح کے دن لائبہ خان نے سادہ سفید عبایا زیب تن کیا جس پر سنہری دبکے کا کام تھا جبکہ سرخ رنگ کا نکاح دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا جس پر ان کے شوہر کا نام کڑھائی سے لکھا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے شوہر کی تصاویر شیئر نہیں کیں تاہم پوسٹ کے کیپشن میں لکھا جواد کی دلہن۔
اداکارہ نے مزید لکھا بسم اللہ، ایک دعا قبول ہوئی، ایک وعدہ پورا ہوا۔ ہمارا نکاح، اللہ پاک کی طرف سے لکھا ہوا، امن اور برکتوں کے شہر میں۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ لائبہ خان نکاح کی تقریب انتہائی نجی اور سادگی سے منعقد کی گئی۔
لائبہ خان کے مداح ان کی نکاح تصاویر دیکھ کر حیران بھی ہوئے اور خوش بھی۔ سوشل میڈیا پر انہیں ڈھیروں دعائیں اور نیک تمنائیں موصول ہو رہی ہیں اور مداح ان کے لیے خوشگوار اور بابرکت ازدواجی زندگی کی دعا کر رہے ہیں۔