معروف ماڈل اور اداکارہ ونیزا احمد نے حال ہی میں معاشرے میں بیٹوں کو بیٹیوں پر ترجیح دینے کے رجحان پر بات کی اور کہا کہ یہ رویہ آہستہ آہستہ بدل رہا ہے۔
انہوں نے حال ہی میں ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ 2026 میں شرکت کے دوران کہا کہ میرے والد اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے لیکن میں محسوس کر سکتی تھی کہ وہ بھی چاہتے تھے کہ ان کی اولاد اول بیٹا ہو۔ میرا خیال ہے کہ یہ ذہنیت اب معاشرے میں بدل رہی ہے کیونکہ لوگوں نے سمجھ لیا ہے کہ خواتین اپنی محنت، قسمت اور سفر کے ساتھ آتی ہیں۔
ونیزا احمد نے مزید کہا یہ پرانی سوچ تھی کہ خواتین مخصوص کرداروں تک محدود ہیں یا والدین کے نقش قدم پر چلیں۔ اب یہ بدل چکا ہے ہم تخلیق کار ہیں اور کسی خاص ذمہ داری تک محدود نہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ معاشرے میں خواتین کی صلاحیتوں اور کردار کو پہچاننا ضروری ہے تاکہ ہر فرد اپنی مکمل صلاحیت کے مطابق ترقی کر سکے۔