ٹی وی ہوسٹ، اداکارہ اور پروڈیوسر ندا یاسر کے حالیہ ہیئر اسٹائل میں تبدیلی نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ ندا یاسر جو طویل عرصے سے چلنے والے مارننگ شوکی میزبان ہیں اکثر اپنے شو میں نت نئے انداز اور فیشن تجربات کرتی نظر آتی ہیں۔
اس بار ندا یاسر نے پرمڈ ہیئر کا انتخاب کیا ہے اور ساتھ ہی اپنے لباس اور اسٹائلنگ میں بھی نمایاں تبدیلی کی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان کا نیا انداز مشہور ڈرامے معمہ میں صبا قمر کے کردار جی جی سے خاصی مماثلت رکھتا ہے حتیٰ کہ دوپٹے کے انداز کو بھی اسی طرز سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔
ندا یاسر کی نئی تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ندا اس لک میں کسی ہارر فلم کی روح لگ رہی ہیں براہِ کرم ایسے تجربات نہ کریں ملک کے حالات پہلے ہی خوفناک ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ انہوں نے اپنے ساتھ کیا کر لیا ہے؟ نیا ہیئر اسٹائل اور فیشل ٹریٹمنٹ ان پر جچ نہیں رہا۔
کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ندا یاسر دن بدن ایک مزاحیہ کردار بنتی جا رہی ہیں جبکہ ایک صارف نے نشاندہی کی کہ ندا یاسر ڈرامہ معمہ کی جی جی کی نقل کر رہی ہیں یہاں تک کہ دوپٹے کا انداز بھی وہی ہے۔