15 ماہ بعد نکاح کی خبر منظرِ عام پر آئی، لائبہ خان سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی

image

پاکستانی ٹی وی اداکار لائبہ خان نے حال ہی میں اپنی نکاح کی تصاویر شیئر کیں جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ نکاح مدینہ میں ہوا لیکن تصاویر دیکھ کر مداحوں کا خیال ہے کہ یہ نکاح حال ہی کا نہیں بلکہ چند ماہ قبل ان کے عمرہ کے دوران ہوا تھا۔

مداحوں کے مطابق نکاح 1 نومبر 2024 کو ہوا تاہم اسے رسمی طور پر رخصتی اور شادی کے موقع پر شیئر کیا گیا جو اصل تاریخ کے تقریباً 15 ماہ بعد تھا۔ مداحوں نے نومبر 2024 میں مکہ کی تصاویر میں حنا میں رنگے ہاتھ دیکھ کر بھی نکاح کی اصل تاریخ کا اندازہ لگایا۔

لائبہ خان کے نکاح پوسٹ میں صرف "1.11" تاریخ درج ہے مگر سال واضح نہیں کیا گیا۔

مداح سوشل میڈیا پر عمرہ تصاویر پر تبصرے کر رہے ہیں اور انہیں نکاح کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

کچھ مداح لکھتے ہیں کہ آپ نے اپنا نکاح کافی دیر بعد ظاہر کیا، اب ہمیں شوہر دکھائیں جبکہ کچھ مداح کہتے ہیں ماشاءاللہ ان کا نکاح تقریباً 15 ماہ تک خفیہ رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US