مشکل گھڑی میں عمران عباس نے بھائی بن کر ساتھ دیا، آغا شیراز

image

پاکستانی ٹی وی کے معروف اداکار، ہوسٹ اور پروڈیوسر آغا شیراز نے حال ہی میں اپنے مشکل وقت میں مدد کرنے والے اداکار کا نام بتایا۔

آغا شیراز جو پہلے مختلف ٹی وی ڈراموں اور سٹ کومز جیسے جانے انجانے، منّا الیکٹریشن، قدوسی صاحب کی بیوہ، تم اجنبی ہو اور کچا سا خواب میں نظر آئے اب میڈیا سے دور ہو چکے ہیں۔ جنوری 2026 کے آغاز میں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ چند روز اسپتال میں زیرِ علاج رہے۔

حال ہی میں انہوں نے پروگرام زبر دست میں بتایا کہ اسپتال میں مشکل وقت کے دوران سب سے پہلا رابطہ اداکار عمران عباس نے کیا۔ آغا شیراز کے مطابق عمران عباس نے انہیں میسج کیا اور اکاؤنٹ نمبر مانگا تاکہ ایک معاہدے کے ایڈوانس کی رقم بھیجی جا سکے۔ جب آغا شیراز نے اصل وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی تو عمران عباس نے کہا آپ اسپتال میں ہیں آپ کو پیسے کی ضرورت ہو سکتی ہے اور آپ صرف میرے ساتھی نہیں بلکہ میرے بھائی ہیں۔ جب بھی آپ کو مدد کی ضرورت ہو بس مجھے کال کر لینا۔

آغا شیراز نے کہا کہ انہوں نے آج بھی عمران عباس کی یہ وائس نوٹ محفوظ رکھی ہوئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US