لائبہ خان نے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کر کے سوشل میڈیا کی تنقید کا جواب دے دیا

image

پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے اپنے شوہر کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر کے مداحوں اور تنقید کرنے والوں کے سوالات کا جواب دے دیا۔

لائبہ خان نے رواں ماہ اچانک اپنی شادی کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کیا تھا۔ ان کا نکاح نومبر 2024 میں مدینہ منورہ میں ہوا، جس کی خبر انہوں نے 27 جنوری 2026 کو انسٹاگرام پر شیئر کی۔

ابتدائی طور پر اداکارہ نے شادی سے متعلق تقریبات جیسے نکاح فوٹو شوٹ، دعائے خیر، ڈھولکی اور برائیڈل شاور کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، مگر اپنے شوہر کو منظرِ عام پر لانے سے گریز کیا۔ اس وجہ سے سوشل میڈیا پر شوہر کے بارے میں قیاس آرائیاں اور تنقید شروع ہو گئی۔

اب لائبہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ ’ہلدی‘ ایونٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی ہیں اور کیپشن میں لکھا ’’اب خوش، براہِ مہربانی ماشاءاللہ کہہ دو‘‘۔

مداحوں نے تصاویر پر خوشی کا اظہار کیا اور اداکارہ کی اس بات کو سراہا کہ انہوں نے تنقید کے باوجود شادی کی خوشیوں کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US