پہلی ملاقات میں ریمبو اکشے کمار جیسے لگے تھے، صاحبہ نے سنائی اپنی محبت کی کہانی

image

فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے ابھرتے ہوئے ٹی وی اداکار افضل خان عرف ریمبو کے ساتھ اپنی محبت کہانی سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کی مداح رہی ہیں اور جب پہلی بار ریمبو سے ملاقات ہوئی تو ان میں اکشے کمار جیسی جھلک نظر آئی۔ تاہم، اداکارہ نے کہا کہ وہ ریمبو کی شکل و صورت سے زیادہ ان کی صاف دل طبیعت اور خوبصورت شخصیت سے متاثر ہوئی تھیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ابتدائے عشق میں ریمبو فلم کے سیٹ پر ان کے لیے گانا گاتے اور موقع ملنے پر پھول بھی پیش کیا کرتے تھے۔ جب پوچھا گیا کہ محبت کا اظہار پہلے کس نے کیا، تو اداکارہ نے شرماتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں کافی پرانی ہیں اور بچے بھی جوان ہوچکے ہیں۔

اداکارہ نے ایک یادگار واقعہ بھی سنایا کہ فلم ’ہاتھی میرے ساتھی‘ کے گانے کی شوٹنگ کے دوران جب وہ سمندر میں ڈوبنے لگیں، تو ریمبو نے اپنی جان پر کھیل کر انہیں بچایا۔

صاحبہ نے آخر میں کہا کہ شادی کے بعد ہر دن کے ساتھ ریمبو کے ساتھ ان کا رشتہ مضبوط تر اور حسین ترین ہوتا گیا، اور آج وہ ایک دوسرے کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US