پاکستانی شوبز کے ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
جوڑے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر نکاح کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’’بسم اللہ‘‘ لکھا۔ تصاویر میں دونوں مسکراتے ہوئے اور خوشی کے جذبات سے بھرپور نظر آئے، جس پر مداحوں نے محبت بھرے تبصرے کیے۔
سبینہ سید نے کریم رنگ کا خوبصورت اور نفیس عروسی لباس زیب تن کیا، جبکہ خاقان شاہنواز نے اسی رنگ کے ہم آہنگ لباس کا انتخاب کر کے جوڑے کی دلکشی میں اضافہ کیا۔
نکاح کی تقریب میں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی اور یہ یادگار لمحے کیمرے میں محفوظ کیے۔ تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد شوبز شخصیات نے بھی جوڑے کو دل کھول کر مبارکباد دی۔
مداح اور سوشل میڈیا صارفین اس خوشگوار موقع کی جھلکیاں خوب شیئر کر رہے ہیں، اور جوڑے کی محبت بھری تصاویر کو سراہا جا رہا ہے۔