توثیق حیدر نے عمرہ کے دوران ٹیٹو پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا

image

پاکستان کے معروف ٹیلی ویژن اینکر، میزبان اور اداکار توثیق حیدر نے عمرہ کے دوران اپنے جسم پر ٹیٹو ہونے کی وجہ سے کی جانے والی تنقید پر وضاحت کرتے ہوئے اپنی تجربہ شیئر کیا ہے۔

توثیق حیدر نے حال ہی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کی بورڈ کے پیچھے بیٹھا شخص کچھ بھی لکھ سکتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ دوسرے شخص کے پاس اپنے دفاع کا موقع نہیں۔ میں نے دو ماہ قبل عمرہ کیا یہ ایک شاندار تجربہ تھا اور میں نے واقعی لطف اٹھایا۔ میری نظر میں اللہ مجھے اپنے پاس بلانے کے لیے ناراض نہیں تھا اس لیے میں نے اس تنقید کو نظرانداز کیا۔

انہوں نے مزید بتایا میرا یہ پہلا عمرہ تھا اور میں اسے دس سال سے پلان کر رہا تھا لیکن کسی نہ کسی وجہ سے نہیں جا سکا۔ میں دنیا بھر میں سفر کرتا ہوں اور یہ صرف چار گھنٹے کی دوری ہے اور بجٹ کا مسئلہ بھی نہیں لیکن اللہ کی مرضی کے بغیر سفر مکمل نہیں ہوتا۔ اب میں یقین کرتا ہوں کہ اللہ وقت کے مطابق بلا لیتا ہے۔

توثیق حیدر نے اپنی عمرہ کے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا میں 1 بجے رات کو حرم پہنچا۔ وہاں رات کے وقت بھی کافی رش تھا۔ میں نے عمرہ مکمل کیا، تمام رسومات ادا کیں اور ویڈیو بنائی۔ لوگ کہتے تھے کہ کعبہ کی زیارت کے بعد دوبارہ جانے کی خواہش ہوتی ہے اب یہ حقیقت میں میرے ساتھ ہو رہا ہے۔

توثیق حیدر نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ان کے مینیجر نے انہیں خبردار کیا کہ لوگ انہیں برا بھلا کہہ رہے ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ وہ عمرہ کے اس شاندار تجربے سے لطف اندوز ہوئے اور لوگوں کی تنقید کو اہمیت نہیں دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US