فٹنگ کے کپڑوں پر تنقید، نادیہ خان نے بہروز سبزواری کو ہلکے پھلکے انداز میں نشانہ بنا دیا

image

پاکستان کی معروف ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ نادیہ خان نے حال ہی میں اپنے شو میں بہروز سبزواری کو ہلکے پھلکے انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔نادیہ خان نے اپنے شو میں عتیقہ اودھو اور مرینہ خان کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر تنگ کپڑے نہیں پہنے کیونکہ بہروز سبزواری خواتین کے تنگ لباس کو پسند نہیں کرتے۔ نادیہ نے کہا ہمیں سب کی رائے کا احترام کرنا چاہیے اسی لیے میں نے بہت فٹ کپڑے نہیں پہنے تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔

شو میں نادیہ خان کو ان کے کردار "جی جی" کے لیے عتیقہ اودھو اور مرینہ خان نے سراہا۔ عتیقہ اودھو نے کہا تم نے بہترین کام کیا، اب تم خطرناک کردار بھی ادا کر سکتی ہو۔ سب کچھ اچھا تھا لیکن کپڑے زیادہ تنگ نہیں تھے جی جی کے کردار کے لیے۔

نادیہ خان نے جواب دیا کہ عتیقہ درست کہہ رہی ہیں اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے لباس کا انتخاب کیا تاکہ ہر کسی کی رائے کا احترام ہو۔

یہ گفتگو اور نادیہ خان کی باتیں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں جہاں مداحوں نے نادیہ کے دلکش اور شائستہ انداز کو سراہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US