پاکستان کی معروف فلم اسٹار میرا کو نفسیاتی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق میرا کو نیویارک کے مونٹیفیور میڈیکل سینٹر کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کیا گیا جہاں انہیں ان کے آنے والے فلم پروجیکٹ کی شدت اور دباؤ کے باعث علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
میرا اپنی آنے والی فلم میں شان شاہد اور سونیا حسین کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئیں، یہ ایک تھرلر فلم ہے ۔فلم کے کچھ سینز کی شدت نے ان کی ذہنی صحت پر اثر ڈالا جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
میرا نے حال ہی میں فلم ’’باجی‘‘ میں شاندار پرفارمنس دی تھی اور یہ آئندہ فلم ان کے بڑے اسکرین پر کم بیک کے طور پر دیکھی جائے گی۔ اسپتال میں میرا کو ضروری طبی دیکھ بھال دی جا رہی ہے اور ان کے مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔