سبینہ سید اور خاقان شہنواز کا نکاح، دلہا، دلہن کے لباس پر تنقید کی بھرمار

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سبینہ سید اور خاقان شہنواز حال ہی میں نکاح کی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی۔ سال 2026 کو شوبز شخصیات کی شادیوں کا سال قرار دیا جا رہا ہے اور یہ جوڑی بھی اس فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔ منگنی کے بعد نکاح کی اس تقریب میں رنگ، محبت اور خوشیوں کا حسین امتزاج دیکھنے میں آیا۔

سبینہ سید اور خاقان شہنواز نے اپنے بڑے دن کے لیے روایتی انداز سے ہٹ کر منفرد اسٹائل کا انتخاب کیا۔ صبینہ نے ملٹی کلر لہنگا زیب تن کیا، جس میں پیسٹل اور ارتھ ٹونز کا امتزاج تھا۔ وہ مسکراتے چہرے کے ساتھ دلہن بنی اپنے شریکِ حیات کی جانب بڑھیں۔ دوسری جانب خاقان شہنواز نے آئیوری شیروانی اور پگڑی کے ساتھ سرخ چادر کا انتخاب کیا۔

جوڑی کے نکاح اور بارات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں، تاہم صارفین کی جانب سے ان کے بارات لُکس پر ملا جلا بلکہ زیادہ تر تنقیدی ردعمل سامنے آیا۔ کئی صارفین نے سبینہ کے اسٹائل کو ناپسند کیا جبکہ بعض نے خاقان کی ڈریسنگ سینس پر بھی سوالات اٹھائے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ دونوں بہت خوبصورت ہیں، پھر بھی لباس کا انتخاب اتنا عجیب کیوں؟

جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ سبینہ کی اسٹائلنگ ہمیشہ کمزور رہتی ہے، ڈرامہ ‘دوبارہ’ میں بھی ان کا انداز متاثر کن نہیں تھا۔ایک اور تبصرہ کچھ یوں تھا کہ سبینہ بے حد حسین ہیں مگر ان کا لباس اچھا نہیں لگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US