رجنی کانت کا صفائی کرنے والی خاتون کی ایمانداری کو خراجِ تحسین، سونے کی چین تحفے میں دے دی

image

بھارت کے نامور اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت نے صفائی کا کام کرنے والی خاتون کی غیر معمولی ایمانداری سے متاثر ہو کر اسے سونے کی چین تحفے میں دے دی۔

خاتون پدما کی ایمانداری کا واقعہ حال ہی میں خبروں کی زینت بنا، جس کے بعد رجنی کانت نے اسے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے مدعو کیا۔ ملاقات کے دوران اداکار نے پدما کی دیانت داری اور کردار کو سراہتے ہوئے اسے سونے کی چین بطور تحفہ پیش کی۔

رجنی کانت کی ٹیم کی جانب سے اس موقع کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئیں، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکار کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نہ صرف رجنی کانت کے انسان دوست رویے کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ پدما کی ایمانداری کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ رجنی کانت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف فلمی دنیا بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ایک بڑے انسان ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US