12 سال سوکن کے ساتھ ایک گھر میں رہی، تعلقات کو زہریلا نہیں ہونے دیا، اسما عباس

image

نامور ٹیلی ویژن اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں اپنے شوہر کی پہلی بیوی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی بھانجی نرمان انصاری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسما عباس نے کہا کہ انہوں نے شوہر کی پہلی بیوی کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ مثبت رکھنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا کہ وہ بھی ایک عورت ہے، بالکل میرے جیسی، اور مجھے انہیں وہ عزت دینی چاہیے جو ان کا حق ہے۔ میں جانتی تھی کہ میں ان سے چھوٹی اور زیادہ خوبصورت ہوں اور ان کا تعلق 12 سال پرانا تھا مگر اسی جگہ میں بھی میں ہو سکتی تھی۔ اس لیے بہتر ہے کہ اس تعلق کو مثبت بنایا جائے بجائے اس کے کہ اسے زہریلا بنایا جائے۔

اسما عباس نے بتایا کہ وہ اور پہلی بیوی 12 سال تک ایک ہی گھر میں رہیں اور انہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا۔ ہم ایک جیسے کپڑے پہنتے، میں انہیں سارا پیسہ دیتی جس سے وہ مجھے جیب خرچ دیتی تھیں اور باورچی خانہ ان کے زیرِ نگرانی چلتا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US