میرا دل غم سے بھرا ہوا ہے، فائزہ خان کا بہن کے انتقال پر جذباتی پیغام

image

پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ اور ماڈل فائزہ خان نے اپنی بہن کے کینسر سے لڑتے ہوئے انتقال کر جانے کی خبر شیئر کی ہے۔ فائزہ خان نے یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جہاں ان کے 4 لاکھ 47 ہزار فالوورز موجود ہیں۔

فائزہ خان نے لکھا کہ میرا دل غم سے بھرا ہوا ہے کیونکہ میں نے اپنی بہن کو کھو دیا۔ ہم نے اسے بچانے کے لیے بھرپور کوشش کی، لیکن کامیاب نہیں ہو سکے۔ تین سال کی کینسر کے خلاف جدوجہد واقعی دل دہلا دینے والی تھی۔ وہ صرف میری بہن نہیں بلکہ میری سب سے قریبی دوست بھی تھی۔ میں یقین کرتی ہوں کہ وہ اب بہتر مقام پر ہے۔ اللہ سب کو اس دردناک بیماری سے محفوظ رکھے اور میری بہن کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب اللہ کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جائیں گے۔ براہ کرم میری بہن کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھیں اور اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

فائزہ خان پہلے بھی اپنے فالوورز کو اپنی بہن کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتی رہیں۔ ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ یہ چند ماہ میری زندگی کے سب سے مشکل دن رہے۔ الحمدللہ، ہم ایمان کے ساتھ مضبوط رہتے ہیں۔ میں کام اور سوشل میڈیا سے دور رہی، مکمل طور پر اپنی بہن کے سینے کے کینسر کے علاج میں اس کی مدد کرنے پر توجہ دی۔ وہ اس وقت کینسر کے چوتھے مرحلے سے لڑ رہی تھی،اور ہمارے لیے یہ انتہائی تکلیف دہ اور جذباتی طور پر تھکا دینے والا تھا۔ وہ ہر دن بہادری اور ہمت کے ساتھ لڑ رہی تھی۔ ہم نے کئی مشکلات کا سامنا کیا لیکن ہم ہار نہیں مانے۔

سوشل میڈیا پر فائزہ خان کے فالوورز اور دیگر صارفین مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں اور فائزہ خان کے خاندان کے لیے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US