پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار عمران قریشی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اپنی زندگی کے تلخ مالی تجربات کا ذکر کرتے ہوئے آنکھیں نم کر لیں۔
اداکار نے بتایا کہ وہ ایک امیر گھرانے میں پیدا ہوئے اور ابتدا میں کبھی غریبی کا سامنا نہیں کیا، لیکن 20 سال قبل حالات نے کروٹ لی اور معاشی مشکلات نے زندگی مشکل بنا دی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ افسوس ہے کہ میں اپنی والدہ کو وہ سہولتیں نہیں دے سکا جو وہ مستحق تھیں۔
عمران قریشی نے بتایا کہ اتنے مشکل حالات تھے کہ وہ اپنے ہی دکان میں نوکری کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کپڑے کی دکان میں کام کرتے ہوئے شیشے صاف کرنے اور برتن دھونے جیسے کام بھی کرنا پڑے، جس پر وہ بہت روتے تھے۔
اداکار نے مزید کہا کہ اب حالات بہتر ہیں، لیکن دکھ ہے کہ والدہ اب ہمارے درمیان نہیں ہیں۔