اداکارہ دنانیر مبین کی بہن نفائل مبین کی سالگرہ کی تقریب سوشل میڈیا پر صارفین کے طنز و تنقید کا نشانہ بن گئی۔نفائل مبین نے حال ہی میں اپنے قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ ایک ڈسکو تھیم والی پارٹی میں اپنا جنم دن منایا۔ تقریب میں گلوکار نہال نسیم، ان کے بھائی بہن اور دوست شریک ہوئے۔
پارٹی کے دوران نفائل مبین کی کیک کاٹتے ہوئے جوش و خروش کے ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ اس موقع پر نفائل نے گلابی رنگ کی چمکدار سیکوئنز ٹاپ اور لگژری فاؤ فُر کوٹ پہن رکھا تھا جبکہ بالوں کو پلے فل ہائی پگ ٹیلز میں سنوارا گیا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے نفائل کی زیادہ شاندار اور اوور دی ٹاپ جشن پر کڑی تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ براہِ کرم اپنے شہر کے قریب کسی نیورولوجسٹ سے رابطہ کریں۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ وہ ایک بالغ لڑکی ہے لیکن خود کو بچہ سمجھتی ہے۔ کچھ نے لکھا کہ بدقسمتی سے احمق لگتی ہے۔ بچوں کی طرح کیوں برتاؤ کر رہی ہو؟