بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنیل شیٹھی نے پاک بھارت کرکٹ مقابلوں سے متعلق اپنا مؤقف سامنے رکھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں پاکستان سری لنکا آئے اور وہاں کرکٹ کھیلے۔
سنیل شیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں خوبصورت اور مضبوط حریف ہیں، ان کے درمیان مقابلے اسی طرح ہونے چاہئیں جیسے ایشز سیریز کھیلی جاتی ہے تاکہ شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش نے بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث آئی سی سی سے اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، مگر آئی سی سی نے معاملے کو حل کرنے کے بجائے اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔اس صورتحال کے بعد حکومت پاکستان نے بنگلا دیش سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول ہائی وولٹیج میچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔