گلوکاروں کو اتنی رقم بھی نہیں دی جاتی کہ وہ روزی روٹی چلا سکیں، ابھیجیت ساونت

image

انڈین آئیڈل کے پہلے سیزن کے فاتح اور معروف گلوکار ابھیجیت ساونت نے اریجیت سنگھ کے پلے بیک گلوکاری چھوڑنے کے اعلان کے بعد اہم انکشاف کیا ہے۔

اریجیت سنگھ نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ اب پلے بیک گلوکاری نہیں کریں گے اور اپنے اس سفر کو اختتام تک پہنچا رہے ہیں۔

ابھیجیت ساونت نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں گلوکاروں کا استحصال کیا جاتا ہے، اور انہیں اتنی رقم بھی نہیں دی جاتی کہ وہ اپنی روزی روٹی آسانی سے چلا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گلوکار صرف گانا چاہتے ہیں اور کسی خاص پروڈیوسر کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن انہیں اکثر محدود معاوضہ دیا جاتا ہے، اور اگر وہ یہ قبول نہ کریں تو کوئی اور کر لے گا۔

ابھیجیت کے مطابق گلوکار جانتے ہیں کہ ان کی آواز کسی بڑے اسٹار کے لیے گانے میں استعمال ہونے پر زیادہ مقبولیت حاصل کرے گی، لیکن ان کے لیے مالی طور پر مناسب سہولت میسر نہیں ہوتی، جس سے انڈسٹری میں استحصال نمایاں ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US