لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان پر آن لائن جوا کی پروموشن کے مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی۔
ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں سماعت کے دوران ملزمان خود پیش ہوئے اور عدالت نے انہیں فرد جرم سنائی۔ تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا اور خود کو بے قصور قرار دیا۔
عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا تاکہ اپنی شہادتیں پیش کی جا سکیں۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے سعد الرحمن عرف ڈکی اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں انہیں آن لائن جوا ویب سائٹس کی تشہیر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔