تہجد اور اعتکاف نے مجھے زندگی میں سکون دیا، اداکارہ زینب قیوم

image

پاکستان کی مشہور ٹی وی اداکارہ اور سابقہ سپر ماڈل زینب قیوم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنے روحانی سفر اور اعتکاف کے تجربات کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنی زندگی میں سکون اور اطمینان پانے کے لیے اعتکاف کو باقاعدگی سے اپنانا شروع کیا۔

زینب قیوم نے کہا میں اپنی تیس کی دہائی میں ایک ایسے مرحلے پر پہنچی تھی جہاں مجھے سکون نہیں مل رہا تھا نہ میری والدہ کی باتیں، نہ دوستوں یا خاندان کی تسلی۔ اس دوران میں رات کے وقت اٹھ کر نماز پڑھنے لگی اور یہ محسوس کیا کہ شاید یہ اللہ کی طرف سے بلاوا ہے۔ پھر میں نے تہجد پڑھنا شروع کیا، جس سے مجھے سکون ملا۔ آج بھی تہجد کے دوران مجھے دیگر نمازوں کے مقابلے میں زیادہ سکون محسوس ہوتا ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا میں ہر سال باقاعدگی سے اعتکاف کرتی ہوں جہاں میں دنیا سے مکمل کٹ جاتی ہوں اور کسی سوشل میڈیا سے رابطہ نہیں رکھتی۔ میں نے اعتکاف کا آغاز 33 سال کی عمر میں کیا اور اس کے بعد کبھی وقفہ نہیں لیا۔ اب یہ میرے لیے سال بھر توانائی بھرنے اور تازگی کا ذریعہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US