پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کری ایٹرز ربیکا خان اور ان کے شوہر حسین ترین کی ہنی مون ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی تنقید اور ٹرولنگ کا شکار ہوگئیں۔ ربیکا خان اپنے وِی لاگز، لپ سنگ اور وائرل اسکیٹس کے لیے مشہور ہیں۔
جون میں ربیکا خان نے اپنے دوست حسین ترین سے نکاح کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خاصے وائرل ہوئے جبکہ دسمبر 2025 میں ربیکا کی رخصتی کی تقریب منعقد ہوئی۔
اب یہ جوڑا اپنی ہنی مون ٹرپ کے لیے بالی میں ہے اور وہاں سے متعدد ویڈیوز شیئر کر رہا ہے۔ ربیکا نے اپنے ہنی مون کا آغاز ایک مختصر وِی لاگ کے ساتھ کیا جس میں مداحوں کو سفر کی جھلک دکھائی گئی۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں باتھ ٹب کو گلاب کے پتّوں سے سجایا گیا تھا اور کیپشن میں لکھا میرے شوہر کے لیے آئی لو یو۔
تاہم باتھ ٹب ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور انہیں "کرنج" قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا آپ کی عزت کہاں گئی؟ کیا آپ مسلمان ہیں؟ جبکہ دوسرے نے کہا اب ہمیں یہ سب دیکھنا پڑ رہا ہے صرف آپ کی سستی پبلیسٹی اور ویوز کے لیے؟
کچھ صارفین نے ویڈیو میں پرائیویسی کے حوالے سے تنقید کی اور کہا ویڈیو میں واش روم لے جانا سمجھ سے باہر ہے پرائیویسی کا کوئی تصور باقی نہیں رہا۔
کئی مداحوں نے جوڑے کو نصیحت کی اور کہا کہ ایسی چیزیں بہت نجی ہیں اور عوامی طور پر شیئر نہیں کرنی چاہئیں۔ اسی طرح کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا برائے مہربانی ہمیں آگاہ کرتے رہیں کہ آپ دونوں کے درمیان کیا ہو رہا ہے۔