پاکستان کے نوجوان ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے معروف انفلوئنسر زویا کریم سے منگنی کر لی ہے۔
طلحہ انجم جو میوزک بینڈ ینگ اسٹنرز کے اہم رکن ہیں نوجوانوں میں اپنے منفرد انداز اور ہٹ گانوں جیسے 'کراچی چل'، 'کون طلحہ' اور 'پھر ملیں گے' کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔
منگنی کی تقریب میں گلوکار نے کالے اور سرمئی رنگ کا سوٹ پہنا، جبکہ دلہن زویا کریم نے لیوینڈر (ہلکی جامنی) رنگ کی ساڑھی زیب تن کی۔
زویا کریم نے اپنی منگنی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن پر مداحوں کی جانب سے طلحہ انجم اور زویا کو مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔