غربت تھی لیکن کبھی فاقوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا، عکاشہ گل ماضی یاد کر کے آبدیدہ ہو گئیں

image

پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان، گلوکارہ اور اداکارہ عکاشہ گل نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بتایا اور غربت ،جدوجہد سے بھرے ماضی پر بات کی جس دوران وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔

عکاشہ گل جو ’’مستیاں‘‘، ’’خبرناک‘‘، ’’شہرنامہ‘‘ اور ’’شو ٹائم ود رمیز راجہ‘‘ جیسے مقبول پروگرامز کی میزبانی کر چکی ہیں اس وقت پنجابی پوڈکاسٹ کی میزبانی بھی کر رہی ہیں جہاں وہ پنجابی پس منظر سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کے انٹرویوز کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ یوٹیوب پر بھی متحرک ہیں جہاں ان کے ایک لاکھ چودہ ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

حال ہی میں شعیب آدم کے پوڈکاسٹ سے عکاشہ گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی زندگی کے مشکل دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ انہوں نے غربت کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔

/p>

عکاشہ گل نے گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ ایک چھوٹے سے کچے گھر میں رہتی تھیں جو عارضی طور پر بنایا گیا تھا۔ گھر کی چھت اور بنیاد مٹی کی تھیں جو اکثر خراب ہو جاتی تھیں جس کے باعث بار بار مرمت کرنا پڑتی تھی۔ ان کے مطابق ان کا گھر قیامِ پاکستان کے دوران سکھوں کے بنائے گئے گھروں جیسا تھا اور صحن بھی کچا تھا کیونکہ ان کے والد مناسب تعمیر کے متحمل نہیں ہو سکتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طویل جدوجہد کے بعد اب انہوں نے اسی جگہ ایک چھوٹا سا پکا گھر بنا لیا ہے۔ عکاشہ گل کے مطابق اگرچہ وہ مالی طور پر کمزور تھیں لیکن انہیں کبھی فاقوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ان کے گھر میں ہمیشہ کھانا، پھل اور دودھ موجود رہتا تھا جس پر وہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں پر شکر گزار ہیں۔

عکاشہ گل کی یہ گفتگو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہی جا رہی ہے اور کئی افراد ان کی محنت، صبر اور جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US