پیار زندگی میں ایک ہی بار ہوتا ہے، عاصم اظہر کا بیان وائرل

image

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں اس بار وجہ ان کا محبت سے متعلق ایک بیان ہے جس نے مداحوں کے درمیان مختلف آراء کو جنم دے دیا ہے۔

حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ہونے والی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گلوکار نے محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔ تقریب میں موجود ایک خاتون نے عاصم اظہر سے سوال کیا کہ کیا محبت زندگی میں ایک بار ہوتی ہے یا بار بار بھی ہوسکتی ہے؟

اس پر عاصم اظہر نے سنجیدہ لہجے میں جواب دیا کہ وہ پہلے سمجھتے تھے کہ پیار کئی مرتبہ ہو سکتا ہے مگر اب انہیں احساس ہوا ہے کہ حقیقی محبت صرف ایک ہی دفعہ نصیب ہوتی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گلوکار کی نجی زندگی پہلے ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے خاص طور پر اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے مداحوں میں خاصا تجسس پایا جاتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین دوبارہ ان کے ذاتی معاملات پر تبصرے کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر سے تعلقات بحال ہونے سے قبل عاصم اظہر کی اداکارہ و ماڈل میرب علی سے منگنی ہوچکی تھی، تاہم جون 2025 میں تین سالہ تعلق کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے راہیں جدا کرلی تھیں۔ اس موقع پر عاصم اظہر نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے بتایا تھا کہ علیحدگی کا فیصلہ مشترکہ تھا اور دونوں خاندانوں کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US