بیویاں راضی ہوں تو مردوں کی دوسری شادی میں حرج نہیں، مسز خان کا بیان وائرل

image

پاکستان کی مشہور میچ میکر مسز خان جو شادی اور رشتوں کے بارے میں متنازع بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شہرت رکھتی ہیں، انہوں نے مردوں کی دوسری شادیوں کے حق میں کھل کر بات کی ہے۔

مسز خان نے مارننگ شو میں شرکت کے دوران اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اگر مرد مالی طور پر قابل ہوں اور موجودہ بیویاں اس بات پر راضی ہوں کہ سب بہنوں کی طرح امن و آشتی کے ساتھ رہیں، تو دوسری شادی میں کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ ذاتی طور پر اپنے بیٹے یا بیٹی کے لیے اس بات کی اجازت نہیں دیں گی۔

مسز خان نے شادی شدہ خواتین کے رویے پر بھی بات کی اور کہا کہ بے جا جھگڑے اور مطالبات شادیوں کے ٹوٹنے کی بڑی وجہ بنتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ایک پرانا مشورہ ہے کہ خواتین لعلو نہ چلائیں لیکن اب لوگ اسے برا سمجھتے ہیں۔

ان کے بیانات نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کو جنم دیا ہے، جہاں کئی صارفین نے ان کی رائے کی حمایت کی تو کچھ نے تنقید بھی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US