بیوٹی فلٹر کی خرابی نے راز کھول دیا، چینی انفلوئنسر لاکھوں فالوورز سے محروم

image

ایک چینی انفلوئنسر کو لائیو اسٹریمنگ کے دوران بیوٹی فلٹر کی اچانک خرابی کے باعث لاکھوں فالوورز سے محروم ہونا پڑا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انفلوئنسر کسی گانے پر ویڈیو بنا رہی تھیں کہ اچانک بیوٹی فلٹر کام کرنا بند کر دیتا ہے اور ان کا اصل چہرہ سب کے سامنے آ جاتا ہے۔ اس واقعے کے بعد انفلوئنسر تقریباً 1 لاکھ 40 ہزار فالوورز کھو بیٹھیں۔

صارفین نے فلٹرز کے کردار پر بحث کی اور کچھ نے انفلوئنسر کو حقیقت چھپانے پر تنقید بھی کی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بیوٹی فلٹر اکثر حقیقی شکل کو دھندلا کر پیش کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US