معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی کا رمضان ٹرانسمیشن سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں پروگرام میں مدعو کی گئیں مہمان ڈاکٹر نبیہا کے حق میں بولنا مہنگا پڑگیا۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے دوران اپنے رشتے میں پیدا ہونے والے مسائل پر کھل کر گفتگو کی تھی جسے سن کر فضا علی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان کے عمل کو ایک دکھاوا قرار دیا۔
فضا علی کا کہنا تھا کہ ماہر نفسیات پتھر دل نہیں ہوتے، عورت کی زندگی اتنی معمولی نہیں کہ کوئی بھی چٹکی بجا کر خراب کردے۔
تاہم فضا علی کا انداز اور ان کا دورانِ پروگرام جذباتی ہونا لوگوں کو بالکل پسند نہ آیا اور ان پر طرح طرح کے تبصرے کیے۔
ایک صارف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر انہی کے پروگرام کی ایک ویڈیو شئیر کی جس پر لکھا تھا کہ ایسا پروگرام ہو تو نیٹ فلکس کی کیا ضرورت۔
مشعال نعمان نامی ایک ایکس صارف نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ فضا علی کتنی اوور ایکٹنگ کر رہی ہیں۔
ارسلان چوہدری نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ فضا علی اوور ایکٹنگ کی دکان ہیں۔
انسٹاگرام صارفین بھی میزبان فضا علی پر تنقید کرتے نظر آئے۔