ڈکی بھائی کے بینک اکاؤنٹس بحال، یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی مشروط اجازت

image

لاہور کی ضلع کچہری میں موبائل ایپس کے ذریعے مبینہ جوئے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان (ڈکی بھائی) کے فریز بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

کیس کی سماعت ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے کی، جہاں ڈکی بھائی اپنی اہلیہ عروب جتوئی اور وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ڈکی بھائی کو یوٹیوب چینل پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی بھی مشروط اجازت دے دی۔ تاہم عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے گواہوں کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ کے خلاف موبائل ایپس کے ذریعے مبینہ طور پر جوئے کی تشہیر سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US