عتیقہ آپا 3-4 مزید سرجریز کروائیں پھر آپ کے ساتھ ہیرو آئیں گے، فہد مصطفٰی کا طنز

image

معروف اداکار، میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے اپنی شو میں عتیقہ اوڈھو کے مشورے پر طنز کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔

عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں پروگرام ہنسنا منع ہے میں فہد مصطفٰی کو مشورہ دیا تھا کہ انہیں اپنی عمر کے مطابق خواتین کے ساتھ کام کرنا چاہیے، یعنی زیادہ پختہ اور بالغ اداکاراؤں کے ساتھ کام کریں نوجوان لڑکیوں کے ساتھ نہیں۔

اس مشورے کے بعد فہد مصطفٰی نے اپنی شو جیتو پاکستان میں مہمان ہمایوں سعید کے سامنے طنزیہ انداز میں کہا عتیقہ آپا کو کیا مسئلہ ہے؟ وہ صرف خود ہی ہماری ہیروئن بننا چاہتی ہیں۔ ہم ضرور ان کے ساتھ کام کریں گے بس انہیں 3-4 مزید سرجریز کروانے کی ضرورت ہے۔

انٹرنیٹ پر اس طنزیہ بیان کے بعد صارفین نے فہد مصطفٰی کو عمر پر مبنی تعصب کا مظاہرہ کرنے والا قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا فہد مصطفٰی کامیابی کے اثر میں آگئے ہیں۔جبکہ دوسرے نے کہا، یہ کیا رویہ ہے، یہ قابل اعتراض ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US