اداکارہ ومیزبان فضا علی سوشل میڈیا پر اپنے حالیہ رمضان ٹرانسمیشن کے دوران جذباتی اداکاری کی وجہ سے موضوع گفتگو ہیں۔ انہوں نے حالیہ لائیو پروگرام میں ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی ذاتی زندگی سے متعلق مسئلے پر آنکھوں میں آنسو لیے اور ناظرین کے سامنے رونے کا مظاہرہ کیا۔
فضا علی کی جذباتی اداکاری پچھلے تین دن سے ٹرینڈ کر رہی ہے اور متعدد سیلیبریٹیز نے اس پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔
اداکارہ مشی خان نے فضا علی کو مزاحیہ انداز میں کاپی کیا اور ویڈیو کے کیپشن میں لکھا Had to do this۔ قبل ازیں انہوں نے فضا علی کی لیک شدہ آڈیو بھی سامنے لائی تھی جس میں وہ تسلیم کر رہی تھیں کہ یہ ڈرامے اسکرپٹڈ ہوتے ہیں تاکہ ریٹنگز اور ویوز حاصل کیے جا سکیں۔
فاطمہ آفندی نے کہا کوئی مجھے ڈاکٹر صاحب کا نمبر بھیج دے، میں انہیں کیک بھیجنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ سب دیکھ کر وہ صدمے میں لگ رہے تھے۔
مومنہ اقبال نے بھی فضا علی کے وائرل اسٹنٹس پر تنقید کی۔
بلال قریشی نے لکھا بطور مسلمان، میں ایسے رمضان ٹرانسمیشنز پر شرمندگی محسوس کرتا ہوں۔ کرنج مواد پیسہ اور ویوز تو پیدا کرتا ہے لیکن عزت اور اخلاقیات کھو دیتا ہے۔