سابق کرکٹر عبد الرزاق نے اپنی اہلیہ کے ساتھ پروگرام رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا، انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں کئی بار کہا ہے کہ میں دوسری شادی کرلیتا ہوں تمہارا ہاتھ بٹ جائے گا اتنا تم کام کررہی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ ہر معاملے میں ان کا بھرپور ساتھ دیتی ہیں اور ان کے کاموں میں ہمیشہ مددگار ثابت ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی گھر میں اہلیہ سے دوسری شادی کا کہتا ہوں تو جواب میری بیٹی کی طرف سے آجاتا ہے۔
اس موقع پر عبدالرزاق کی اہلیہ عائشہ نے کہا کہ میرے بچے میرے سپاہی ہیں حقیقت میں وہ میری فوج ہیں۔ میری بیٹی کا صرف ایک نظر ڈالنا ہی ان کے لیے کافی ہے۔
عبدالرزاق نے مزید کہا کہ ہر کسی کی اپنی زندگی ہوتی ہے اور وہ دل کی سنتے ہیں۔ وقت بتاتا ہے کہ آپ کا فیصلہ درست ہے یا غلط۔ آج کل دوسری اور تیسری شادیاں بھی ایک رجحان بن گئی ہیں۔
پروگرام میں عبدالرزاق کی اہلیہ اور میزبان ندا یاسر نے مردوں میں حالیہ کثیر شادیوں کے رجحان کی مذمت کی اور کہا کہ یہ رویہ مناسب نہیں۔