راولپنڈی میں 60 سالہ حکیم بابر نے حال ہی میں کم عمر خاتون سے شادی کر کے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے۔ شادی کی ویڈیوز اور تصاویر ہر پلیٹ فارم پر وائرل ہو گئی ہیں اور صارفین کے درمیان اس پر مختلف ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حکیم بابر اور ان کی دلہن ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔ دلہن کو گلاب اور جیولری پیش کرنا، ساتھ بیٹھ کر تصاویر بنوانا اور تقریب کے دوران مسلسل مسکراتے رہنا ان کی محبت کو ظاہر کر رہا ہے۔ خاندان کے افراد اور عزیز بھی جوڑے کے ساتھ خوشی منا رہے تھے۔
حکیم بابر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دلہن پہلے طلاق یافتہ تھیں اور وہ ان سے محبت کر بیٹھے۔ دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کیا اور شادی کر لی۔ انہوں نے کہا کہ محبت میں عمر صرف ایک عدد ہے اور وہ دونوں اپنی شادی سے خوش ہیں۔ حکیم صاحب نے مزید کہا کہ پہلے محبت ہوئی اور پھر شادی طے ہوئی دل کو جوان رکھیں کیونکہ عمر محض ایک نمبر ہے۔
انٹرنیٹ پر کچھ صارفین جوڑے کو مبارک باد دے رہے ہیں اور کچھ کہہ رہے ہیں کہ ہم کون ہوتے ہیں کہ فیصلہ کریں جبکہ کچھ نے مذاق کرتے ہوئے کہا "بابا جی کی گیم ہے"۔