اداکارہ سارہ عمیر نے طلاق کے سابقہ بیانات پر یو-ٹرن لے لیا

image

ٹیلی ویژن اداکارہ سارہ عمیر نے حال ہی میں اپنے طلاق کے سابقہ بیانات پر یو-ٹرن لیتے ہوئے شوہر کے تعلق کو اہم قرار دیا ہے۔

سارہ عمیر نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008 میں پی ٹی وی کے ڈرامے "تھوڑا سا آسمان" سے کیا تھا۔ ان کے دیگر نمایاں ڈرامے روگ، ڈھول، برھ، دھانی، کٹھ پتلی، اور مائے نی شامل ہیں۔ 2014 تک وہ میڈیا میں سرگرم رہیں لیکن پھر ڈائریکٹر محسن طلعت سے شادی کے بعد میڈیا سے دور ہو گئیں۔ ان کے دو بیٹے ہیں۔

حال ہی میں سارہ عمیر احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے طلاق کے متعلق اپنے سابقہ بیانات پر وضاحت کی اور شوہر کا بار بار ذکر کیا۔ انہوں نے لفظ "سابق شوہر" استعمال کرنے سے گریز کیا۔ سارہ نے کہا کہ مرد خواتین کی زندگی میں سب سے اہم اثاثہ ہوتے ہیں۔

اپنے شوہر کے حوالے سے سارہ عمیر نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں نے شوہر کے کیریئر مشورے کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے میرے کیریئر میں مشکلات آئیں۔ اب میں ہر کردار پر ان سے بات کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں میرے کوئی دوست نہیں ہیں سوائے محسن کے۔ میرا اصل دوست میرا شوہر اور بچوں کا والد بن گیا۔

ایک اور موقع پر سارہ نے بتایا کہ مجھے اپنے رشتوں کے کھونے کا خوف ہے چاہے وہ والدین، بچے یا شوہر ہوں۔ میں اپنے پیاروں کو کھونے سے ڈرتی ہوں۔

سارہ عمیر کا کہنا تھا کہ مرد خواتین کی زندگی میں اہم اور فوقیت رکھتے ہیں وہ دیکھ بھال کرنے والے اور کفیل ہیں اور مرد کا کردار ایک بادشاہ کے مترادف ہے۔

اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو The Buzz میں سارہ عمیر نے اپنی طلاق کے بارے میں تفصیل سے بات کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US