عروہ حسین کے نام کو ’ہوکین‘ لکھنے پر مفتی صاحب کی تنقید

image

اداکارہ عروہ حسین کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ "حسین" کی جگہ انگریزی میں "ہوکین" لکھنے پر نجی ٹی وی پروگرام میں مفتی صاحب کا ردعمل وائرل ہوگیا۔

حال ہی میں ایک نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں مفتی صاحب نے اسلامی ناموں کو جان بوجھ کر تبدیل یا ماڈرن انداز دینے کے رجحان پر تبصرہ کیا۔

پروگرام کے میزبان نے پوچھا کہ "آج کل سیلیبریٹیز اپنے ناموں کی اسپیلنگ جان بوجھ کر بدل رہے ہیں، جیسے عروہ نے 'حسین' کو 'ہوکین' کر دیا ہے، اس بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟"

مفتی صاحب نے جواب دیا کہ "کسی کو بگاڑ کر نام سے پکارنا جائز نہیں ہے۔ 'ہوکین' عربی میں کوئی نام نہیں، اس لیے اس طرح نام استعمال کرنا درست نہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علی ابنِ ابی طالبؓ نے فرمایا کہ کسی کا نام غلط پکارنا ظلم ہے کیونکہ والدین کا رکھا ہوا نام احترام کا حق رکھتا ہے۔

مفتی صاحب نے یہ بھی کہا کہ اسلامی نام رکھتے وقت احتیاط ضروری ہے، اسی طرح جان بوجھ کر نام تبدیل کرنا بھی درست نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US