نامور پاکستانی اداکار بلال عباس خان کی ایک ویڈیو جو مدینہ منورہ میں بنائی گئی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں شدید برہمی پیدا ہوگئی ہے۔
بلال عباس خان، جو ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ میں ہانیہ عامر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، کے مداح اکثر ان کی نجی زندگی کے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔ تاہم اس بار، اداکار کی قرآنِ پاک کی تلاوت اور مسجد نبوی ﷺ میں گزارے گئے وقت کی ویڈیو بغیر اجازت شیئر کی گئی۔
سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے اس ویڈیو پر سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ ذاتی اور روحانی لمحات کو بغیر اجازت ریکارڈ کرنا درست نہیں۔ ایک مداح نے کہا سیلیبریٹیز کی بھی اپنی زندگی ہوتی ہے ہر لمحہ کیمرے میں قید کرنا ضروری نہیں، خاص طور پر عبادت کے دوران۔