سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان کا نیا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اس وقت اپنے گھر پر ہیں اور انہیں ان کے سُسرال میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔
انہوں نے بتایا کہ میرا حارث کھوکھر اور ان کے گھر والوں سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے۔ ڈاکٹر نبیحہ کا کہنا تھا کہ ان کا سامان آج بھی شوہر کے گھر پر رکھا ہوا ہے، اور ان کا پیسہ بھی ان کے اکاؤنٹ میں موجود ہے۔
ڈاکٹر نبیہا کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو حارث کھوکھر ٹھیک لگتے ہیں اور انہیں فالو کرنا چاہتے ہیں تو خوشی سے کیجیے۔
ویڈیو میں سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اپنے سامان کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شادی میں جتنی سونے کی چیزیں چڑھائیں وہ مجھے واپس دی جائیں۔
ویڈیو کے آخر میں ڈاکٹر نبیحہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر شوہر ہی آپ کے ساتھ مخلص نہیں تو آپ کچھ نہیں کرسکتیں۔
واضح رہے ڈاکٹر نبیہا علی خان نے گزشتہ سال حارث کھوکھر سے منگنی اور شادی کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔ تاہم شادی کے چند ماہ بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔
بعد ازاں نجی ٹی وی کی ایک رمضان ٹرانسمیشن میں ڈاکٹر نبیحہ نے اپنی شادی شدہ زندگی میں پیش آنے والے مسائل کے بارے میں کھل کر بات کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔