ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر پاکستان بھر کے عوام اور شوبز شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مشہور اداکارہ مشی خان نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے اپنے ریکارڈ کیے گئے پیغام میں روتے ہوئے تعزیت کی۔
نادیہ خان نے رمضان نشریات میں کہا یہ مسلمانوں کے لیے ایک مشکل وقت ہے کیونکہ ہم متحد نہیں اور اس کا بھاری خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ مسلم دنیا میں جنگ کا تجربہ ناقابل برداشت ہے۔ آیت اللہ کی شہادت مسلم اُمہ کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔
شوبز شخصیات جیسے مایا علی، مدیحہ رضوی، ایمن خان اور منال خان نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے تعزیتی پیغامات جاری کیے۔