متحدہ عرب امارات کا 172 اور بحرین کا 73 ایرانی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ سنیچر کو امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے ردِعمل میں خطے میں ایرانی حملوں کے دوران اس کے فضائی دفاعی نظام نے 172 میزائلوں کو تباہ کیا ہے۔
  • ایران کی ہلالِ احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سنیچر کو شروع ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران میں اب تک 787 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
  • سعودی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے کو دو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
  • امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ یہ ایرانی حکومت کو روکنے کا ’آخری اور بہترین موقع‘ تھا۔
  • امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران پر ’شدید ترین حملے ہونا ابھی آنا باقی ہیں۔‘
  • ایک ایرانی عہدیدار نے خبردار کیا ہے ’جو بھی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے گا، ایران اسے آگ لگا دے گا۔‘
  • اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پر متعدد حملے کیے ہیں اور خبردار کیا ہے کہ جب تک اس کو مکمل طور پر ختم نہیں کر دیا جاتا فوجی کارروائیاں ختم نہیں ہوں گی۔
  • لبنان کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 52 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ بمباری کے نتیجے میں بیروت کے سینکڑوں باشندے پناہ گاہوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کا 172 اور بحرین کا 73 ایرانی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US