سینیٹرز کی اکثریت نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی۔ 100 رکنی سینیٹ میں قرارداد 47 کے مقابلے میں 53 ووٹوں سے مسترد کی گئی تاہم اگر یہ قرارداد کامیاب ہو جاتی تو امریکی افواج کو اس وقت تک اس تنازع سے دور رہنا پڑتا جب تک امریکی کانگریس اس آپریشن کی منظوری نہیں دے دیتی۔
- قطر کا تہران سے حملے روکنے کا مطالبہ: 'ایران اپنے پڑوسیوں کو ایسی جنگ میں گھسیٹ رہا ہے جس سے ان کا تعلق نہیں'
- اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایرانی دارالحکومت تہران پر حملوں کا ایک اور سلسلہ شروع کر دیا ہے
- سپین کی امریکہ کو فوجی اڈے دینے کے دعوے کی تردید: 'جنگ کے متعلق ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا'
- امریکہ کا 20 سے زائد ایرانی جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی اور اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا: ایرانی صدر کا خلیجی ممالک کو پیغام
امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے ایران جنگ سے متعلق اختیارات محدود کرنے کی قرارداد مسترد، سعودی عرب کا مزید ایرانی کروز میزائل مار گرانے کا دعویٰ