ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سری لنکا کے قریب ایرانی بحری جہاز کے تباہ ہونے سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کو اس پر پچھتانا پڑے گا۔ یاد رہے کہ اس ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز نے گذشتہ دنوں انڈیا کی میزبانی میں ہونے والی ’انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2026‘ نامی فوجی مشق میں حصہ لیا تھا۔
- قطر نے ایران سے حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اپنے پڑوسیوں کو ایسی جنگ میں گھسیٹ رہا ہے جس سے ان کا تعلق نہیں۔
- اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایرانی دارالحکومت تہران پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
- ایران نے گذشتہ روز ترکی پر میزائل داغنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ اپنے پڑوسی اور دوست ملک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔‘
- انڈیا نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکی بحریہ کی جانب سے انڈین بندرگاہیں استعمال کرنے کی خبر کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔
- بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے سربراہ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے آبنائے ہرمز میں تقریباً 20 ہزار بحری جہاز پھنسے ہوئے ہیں۔
امریکہ نے ’بغیر کسی وارننگ‘ کے ’انڈین بحریہ کے مہمان‘ جہاز کو تباہ کیا: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی