آذربائیجان کے ایئرپورٹ پر مبینہ ایرانی ڈرون حملہ، ابو ظہبی میں ملبہ گِرنے سے پاکستانی شہریوں سمیت چھ افراد زخمی

ابوظہبی میں حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا جس کے بعد اس کے ملبے اور ٹکڑے لگنے کے باعث شہر کے دو مختلف مقامات پر چھ غیر ملکی شہری زخمی ہوئے جن میں پاکستانی اور نیپالی شہری شامل ہیں۔ تاہم دوسری جانب بی بی سی ویریفائی نے ایسی ویڈیوز کا جائزہ لیا ہے کہ جن میں آذربائیجان کے نخچیوان علاقے کے ایک ہوائی اڈے پر مبینہ ایرانی ڈرون حملے دکھائے گئے ہیں۔
  • قطر نے ایران سے حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اپنے پڑوسیوں کو ایسی جنگ میں گھسیٹ رہا ہے جس سے ان کا تعلق نہیں۔
  • اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایرانی دارالحکومت تہران پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
  • ایران نے گذشتہ روز ترکی پر میزائل داغنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ اپنے پڑوسی اور دوست ملک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔‘
  • انڈیا نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکی بحریہ کی جانب سے انڈین بندرگاہیں استعمال کرنے کی خبر کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔
  • بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے سربراہ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے آبنائے ہرمز میں تقریباً 20 ہزار بحری جہاز پھنسے ہوئے ہیں۔

آذربائیجان کے ایئرپورٹ پر مبینہ ایرانی ڈرون حملہ، ابو ظہبی میں ملبہ گِرنے سے پاکستانی شہریوں سمیت چھ افراد زخمی


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US