پیٹرول کی قیمت 55 روپے بڑھنے پر میزبان شفاعت علی حکومت پر برس پڑے

image

معروف میزبان اور کامیڈین شفاعت علی نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دفاتر میں ’ورک فرام ہوم‘ پالیسی نافذ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں شفاعت علی نے پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 321 روپے فی لیٹر پیٹرول فروخت کرنے سے بہتر ہے کہ حکومت تمام دفاتر بند کر دے اور کورونا وبا کے دوران رائج ’ورک فرام ہوم‘ پالیسی دوبارہ نافذ کر دے۔

شفاعت علی کا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں عام آدمی کے لیے روزمرہ کے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا شخص جس کی ماہانہ تنخواہ صرف چالیس ہزار روپے ہو، وہ اپنا گردہ بیچ کر بھی اسکول اور دفتر جانے کے لیے موٹر سائیکل کے پیٹرول کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا۔

معروف کامیڈین نے پیٹرول کی قیمت میں یکدم 55 روپے اضافے کو سراسر ظلم قرار دیتے ہوئے حکومتی پالیسیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مہنگائی کے بوجھ نے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US